10 نومبر، 2022، 6:45 PM

ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، آیت اللہ رئیسی

ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، آیت اللہ رئیسی

ایرانی صدر نے کہا ہے کہ پابندیاں اور عدم استحکام پیدا کرنا ایرانی قوم کے دشمن کی دو اسٹریجیک غلطیاں رہی ہیں جس میں اسے ہمیشہ شکست ملی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے تہران کے جنوب مشرق میں واقع علاقے پاک دشت کے عوام سے اپنے خطاب میں پابندیاں لگانے کی دشمن کی پالیسی کو شکست خوردہ قرار دیا اور کہا کہ ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کی دشمن کی کوشش بھی کبھی کامیاب نہیں ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ ملک ترقی نہ کرے اور ایرانی عوام کی خدمت نہ ہو سکے اور ایرانی جوان لڑکے و لڑکیاں سائنسی ترقی کی منازل طے نہ کر سکیں اور ان میں مایوسی پیدا کی جائے۔ دشمن ایرانی دانشوروں کو بھی علم کی چوٹیاں سر کرنے اور مغربی ایشیا میں ان کی برتری روکنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے عوام میں امید پیدا کی اور ناامیدی کو ختم کیا جبکہ پابندیاں اورعدم استحکام پیدا کرنا ایرانی قوم کے دشمن کی دو اسٹریٹجیک غلطیاں رہی ہیں جس میں اسے ہمیشہ شکست ملی ہے اور اسے کبھی کامیابی نہیں مل سکتی۔

News ID 1913096

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha